صدر زرداری نے نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جون کو طلب کرلیا
نگراں وزیراعظم نےقومی اسمبلی کے اجلاس کےلئے سمری بھجوائی تھی جس پر صدر نے دستخط کرکے اجلاس طلب کرلیا ہے، صدارتی ترجمان
صدر آصف علی زرداری نے نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جون کو طلب کرلیا۔
صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ایوان صدر کو سمری بھجوائی تھی جس پر صدر آصف علی زرداری نے رسمی دستخط کرتے ہوئے یکم جون کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔
قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نو منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گی، 2 جون کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ 3جون کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ 4جون کو وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جبکہ وزیراعظم کا انتخاب 5 جون کو ہو گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ایوان میں سادہ اکثیت حاصل ہے، پارٹی نے رسمی طور پر میاں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو ان کے مد مقابل نامزد کیا ہے۔