فیروزوالامیں خسرہ کی وبا سے ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق

بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس کے علاوہ اس مرض سے بچاؤ کی ویکسی نیشن بھی کرائی تھیں، والدین

بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس کے علاوہ اس مرض سے بچاؤ کی ویکسی نیشن بھی کرائی تھیں، والدین فوٹو آن لائن

پنجاب حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات اور دعوؤں کے باوجود صوبے میں خسرہ کی وبا پر قابو نہیں پایا جاسکااور اس جان لیوا مرض نے آج بھی 5 بچوں کو موت کی نیند سلادیا ہے جن میں 4 تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے فیروزوالا کے جمال ٹاؤن کے رہائشی ایک خاندان کے 4 بچے منیشا، زنیرہ،عائشہ اورمحسن اس مرض میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی بار گئے ہیں چاروں بچوں کی عمریں ایک سے چارسال کے درمیان تھیں، اسی خاندان کی 7 ماہ کی ننھی مہک زندگی اور موت کی جنگ لڑرہی ہے، جاں بحق بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس کے علاوہ اس مرض سے بچاؤ کی ویکسی نیشن بھی کرائی تھی۔


دوسری جانب فیصل آباد کےعلاقےمرضی پورہ کی ساڑھےتین سالہ بچی ایشاء بھی خسرہ سےجاں بحق ہوگئی جس کے بعد فیصل آباد میں خسرہ سےجاں بحق ہونےوالے بچوں کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران الائیڈ اسپتال میں خسرہ کے شکار مزید 32 اور سول اسپتال میں 25 مریض زیرعلاج ہیں۔

 
Load Next Story