محمد رفیع کی آواز میں گایا ہوا گانا بالی ووڈ کی تاریخ کا سب سے مشہور گیت قرار

بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے تحت کرائی گئی ووٹنگ میں سامعین نے بالی ووڈ کی تاریخ کے 100 بہترین گانوں کے لئے اپنی رائے دی

"بہارو پھول برساؤ میرا محبوب آیا ہے" کو محمد رفیع نے اپنی خوبصورت انداز میں گیا جب کہ حسرت جے پوری نے اسے لکھا اور موسیقی شنکر جے کشن نے ترتیب دی۔ فوٹو:فائل

محمد رفیع کی آواز میں گیا ہوا گانا "بہارو پھول برساؤ میرا محبوب آیا ہے" کو بالی ووڈ کی تاریخ کاسب سےمشہورگیت قراردیا گیا ہے۔


بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے تحت کرائی گئی ووٹنگ میں سامعین نے بالی ووڈ کی تاریخ کے 100 بہترین گانوں کے لئے اپنی رائے دی، ووٹنگ میں محمد رفیع کی آواز میں گائے جانے والے "بہارو پھول برساؤ میرا محبوب آیا ہے" کو بالی ووڈ کی تاریخ کاسب سےمشہورگانا قراردیا گیا جسے حسرت جے پوری نے لکھا اور جس کی موسیقی شنکر جے کشن نے ترتیب دی تھی ، دوسرے نمبرپر راج کپور کی فلم "آوارہ" کا گانا "آوارہ ہوں" رہا جسے مکیش نے اپنے انداز میں گایا تھا، تیسرے نمبر پر مشہورفلم "دل والے دلہنیا لے جائیں گے" کا گانا"تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم"، چوتھے نمبر پرفلم "دل اپنا اور پریت پرائی" کا گانا "عجیب داستاں ہے یہ کہاں شروع کہاں ختم" رہا۔

ووٹنگ میں پانچویں نمبر پر جوگانارہا وہ فلم "کبھی کبھی" کا گانا "کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے"، چھٹے نمبر پر فلم "ویر زارا" کا گیت"تیرے لیے" جب کہ ساتویں نمبر پر سپر ہٹ فلم "شعلے " کا گیت "یہ دوستی ہم نہ چھوڑیں گے" رہا۔ آٹھویں نمبر پر فلم "مغل اعظم" کا گانا "جب پیار کیا تو ڈرنا کیا"، نویں نمبر پر فلم "دل سے" کے لئے گلزار کا لکھا گیا گیت "چھیاں چھیاں" جب کہ دسویں نمبر کمال امروہی کی فلم "پاکیزہ" کا گیت "چلتے چلتے" رہا۔
Load Next Story