ہماری زندگیاں پاکستان کے لئے وقف ہیں آرمی چیف
زندگی سے زیادہ بڑی کوئی قربانی نہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ زندگی سے زیادہ بڑی کوئی قربانی نہیں اور ہماری جانیں قوم کے لیے وقف ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم شہداء کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ پولیس لائنز راولپنڈی میں شہید سب انسپکٹر میاں عباس کے گھر گئے۔ آرمی چیف نے شہید سب انسپکٹر کی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید کی قربانی کو سراہتے ہوئے ان کے بیٹے سے کہا کہ آپ کے والد نے ملک کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا، زندگی سے زیادہ بڑی کوئی قربانی نہیں اور ہماری جانیں ملک و قوم کے لیے وقف ہیں۔
آرمی چیف نے شہید سب انسپکٹر عباس اور تمام شہداء کی قوم کے لئے عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید میاں عباس کے بیٹے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔