ممبئی کے اسپتال میں شاہ رخ خان کے کندھے کی کامیاب سرجری

شاہ رخ کےسیدھےکندھےمیں فلم راون کی شوٹنگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرزنے انہیں سرجری کرانے کا مشورہ دیا تھا

شاہ رخ کے بیٹے آریا ن لندن سے خاص طور پر والد کے ساتھ ان کی سرجری کے دوران اسپتال میں موجود رہنے کے لئے آئے تھے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے کندھے کی سرجری ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں کی گئی جو کامیاب رہی۔


شاہ رخ خان کے کندھے کی سرجری 3 گھنٹے تک جاری رہی اور ان کے بیٹے آریان لندن سے خاص طور پر والد کے ساتھ ان کی سرجری کے دوران اسپتال میں موجود رہنے کے لئے آئے تھے، شاہ رخ خان کے دوست اور مصنف مشتاق شیخ نے ٹوئٹر پر شاہ رخ کے مداحوں کو ان کی خیریت سے آگاہ کیا اور لکھا کہ شاہ رخ خان کی سرجری مکمل ہو گئی اور کامیاب رہی۔

شاہ رخ خان کے سیدھے کندھے میں فلم راون کی شوٹنگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں اس کا آپریشن کرانے کا مشورہ دیا لیکن اس دوران وہ فلم ''چنائے ایکسپریس'' کی شوٹنگ میں مصروف ہو گئے اورفلم کی شوٹنگ 25 مئی کو مکمل ہونے کے بعد اپنے کندھے کی سرجری کرائی، شوٹنگ کے دوران بھی شاہ رخ کو کندھے میں تکلیف کا سامنا رہا لیکن انہوں نے فلم کے کسی بھی سین میں متبادل اداکار کی خدمات لینے سے انکار کر دیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story