مصباح الحق کا بچوں کے لیے اسپتال بنانے کا اعلان
اسپتال کی لانچنگ تقریب 14 ستمبر کو لاہور میں ہوگی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بچوں کے لیے اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہرسال 50 ہزار بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں، اسی لیے، عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کے لیے اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسپتال کی لانچنگ تقریب 14 ستمبر کو لاہور میں ہوگی۔ سابق کپتان نے پی ٹی آئی کی رہنما اور پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کو تقریب میں شرکت کی بھی دعوت دی ہے۔