قیمہ بھری شملہ مرچ

سب سے آخرمیں گرم مصالحہ اورہرا دھنیا ڈال کرنوش فرمائیے

سب سے آخر میں گرم مصالحہ اورہرا دھنیا ڈال کر نوش فرمائیے: فوٹو: فائل

KARACHI:
اجزاء۔

شملہ مرچ: 6 عدد

قیمہ: آدھا کلو

پیاز: ایک عدد (چوپ)

ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچمے

ٹماٹر: ایک عدد

ہری مرچ: 4عدد (چوپ)

لال مرچ: 1 کھانے کا چمچمہ

نمک : حسب ذائقہ


ہلدی: آدھے چائے کا چمچہ

تیل: حسب ضرورت

گرم مصالحہ: ایک چائے کا چمچمہ

ہرا دھنیا: حسب ضرورت



ترکیب:

سب سے پہلے شملہ مرچ کوپین میں ہلکا ہلکا فرائی کرلیں۔

اب حسب ضرورت تیل لے کرقیمے میں پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ ، نمک اورہلدی ڈال کربھون لیں جب قیمہ بھن جائے تو ٹما ٹرڈال کر دومنٹ پکائے، اب ہری مرچ اورپسی لال مرچ ڈالیں اور5 منٹ تک پھربھون لیں۔

اب شملہ مرچ کواوپرسے کاٹ لیں اورہرشملہ مرچ میں برابرسے تیارکیا ہوا قیمہ بھرلیں اورایک بار پھر ہلکا ہلکا فرائی کریں اور اوپرسے صرف 2 منٹ کے لیے ہلکی آنچ پررکھ کرڈھکن بند کردیں اورسب سے آخر میں گرم مصالحہ اورہرا دھنیا ڈال کر نوش فرمائیے۔
Load Next Story