شہلا رضا گاڑی کے حادثے میں زخمی ہوگئیں
شہلا رضا دفتر جارہی تھیں کہ شارع فیصل پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا
سندھ کی وزیر برائے امور خواتین شہلا رضا گاڑی کے حادثے میں زخمی ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں شہلا رضا گھر سے دفتر جارہی تھیں کہ شارع فیصل پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ شہلا رضا کو آنکھ کے قریب معمولی زخم آئے ہیں،حادثے کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
شہلا رضا کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ مخالف سمت سے گاڑی آنے کے باعث اچانک بریک لگانے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، حادثے کی وجہ بننے والا شخص بھی اپنی گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔