بدین ساحلی علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت شہری بوند بوند کو ترس گئے
مکینوں نے بتایا کہ ان کے علاقے نہروں کی ٹیل پر واقع ہیں۔
بدین ضلع کے ساحلی علاقوں احمد راجو، گولو مندرو، بہڈمی، حاجی حجام و دیگر میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
علاقہ مکین سخت مشکلات کا شکار ہیں اور متاثرہ دیہات کے خواتین اور بچے دور دراز علاقوں سے پیدل پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں جب کہ کئی دیہات کے مکین تو انتہائی گندہ اور بدبودار پانی پینے پر مجبور ہیں، جس کے باعث وہ پیٹ کی بیماریوں سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ مکینوں نے بتایا کہ ان کے علاقے نہروں کی ٹیل پر واقع ہیں۔
جس کے باعث کئی کئی ماہ تک انہیں پانی کا ایک قطرہ تک میسر نہیں آتا اور وہ بوند بوند کو ترستے ہیں، وہ مجبوراً دیہات اور اطراف کے گڑھوں میں موجود کئی ماہ سے کھڑا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔
جس سے وہ مختلف موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحیع معنوں میں بھل صفائی نہ ہونے کے باعث بھی نہروں سے ان کے علاقوں تک پانی نہیں پہنچ پاتا ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ضلع کے ساحلی علاقوں کی نہروں کی بھل صفائی کرائی جائے، تاکہ ہزاروں دیہات کو صاف پینے کا پانی مل سکے۔