ایمان اتحاد اور تنظیم ہی سے ہمیں منزل مل سکتی ہے آرمی چیف
شہداء اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں، سربراہ پاک فوج
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایمان، اتحاد، تنظیم ہی سے ہمیں منزل مل سکتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ نے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں منعقدہ یومِ دفاع و شہدا کی تقریب میں شرکت پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ یوم دفاع پر ہم نے ملک بھر میں ایک قوم کی طرح ایمان ،اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا اور یہی جذبہ ہمیں صحیح منزل کی طرف لے جاسکتا ہے جب کہ شہداء اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اداروں کی مضبوطی کے بغیر جمہوریت نہیں پنپ سکتی
آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کے اہل خانہ کے ساتھ دن گزارا
دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کے آڈیٹوریم میں شہدا اور غازیوں کے اہل خانہ کے ساتھ دن گزارا اور ان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے لوگوں سے ان کی خیریت اور مسائل معلوم کیے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے لواحقین کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور قوم شہدا کی قربانی پر ان کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی، پاک فوج اپنے شہدا کے خاندانوں کی دیکھ بھال جاری رکھے گی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر شہدا کے لواحقین نے آرمی چیف اور ان کے ادارے کا شکریہ ادا کیا۔