رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ 239 ہوگئی

مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 43 ہزار889 ہے،الیکشن کمیشن

مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 43 ہزار889 ہے،الیکشن کمیشن

ملک بھر میں رجسٹر ڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ 239 ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے تازہ ترین ووٹرز کا ڈیٹا جاری کیا ہے جس کے مطابق مرد ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 43 ہزار 889 جب کہ خواتین ووٹرزکی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 56 ہزار350 ہوگئی ہے۔

پنجاب کے ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6لاکھ 97 ہزار اور سندھ کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 94 ہزار ہے۔


ڈیٹا کے مطابق خیبرپختونخوا کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 78 لاکھ 39 ہزار، بلوچستان کے ووٹرز کی تعداد 43 لاکھ جب کہ اسلام آباد کے ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 66 ہزار ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر شیڈول جاری کردیا ہے،سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 3 اکتوبر کو ہوگی۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 13 ستمبر تک جمع ہوں گے جب کہ 16 ستمبر کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہو گی،سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب بننے پر چوہدری سرور کی سینیٹ نشست خالی ہوئی تھی۔
Load Next Story