پاكستان پيپلز پارٹی اقليتی برادری كو مكمل تحفظ فراہم كريگیمولا بخش چانڈيو
پاكستان پيپلز پارٹی ہميشہ اقليتی برادری كے ساتھ ہے, مولا بخش چانڈیو
HYDERABAD:
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااوروفاقی وزيرپارليمانی امورمولا بخش چانڈيونے، پی پی پی سندھ سے تعلق ركھنے والے قومی وصوبائی اركان اسمبلی كے ساتھ اقليتی برادری كے لوگو ں كے ہمراہ ،پی پی پی ميڈيا سيل سندھ ميں ہنگامی پريس كانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا" پاكستان پيپلز پارٹی اقليتی برادری كو مكمل تحفظ فراہم كريگی۔ يہ تاثردينا كہ، ايک خاص اقليتی طبقے كو اغواء كيا جارہا ہےاور،يہ لو گ عدم تحفظ كی وجہ سے پاكستان سے نكل مكانی كر رہے ہيں،يہ غلط ہے"۔
انھوں نے کہا" پاكستان پيپلز پارٹی ہميشہ اقليتی برادری كے ساتھ ہے،اوراقليتی برادری نے ہميشہ پاكستان پيپلز پارٹي كو ووٹ ديا ہے۔ پاكستان پيپلز پارٹی رنگ ،نسل اورزبان کے فرق پر يقين نہيںركھتی۔ جو لوگ اس سازش ميں ملوث ہيں،ان كے خلاف كاروائی كی جائے گی"۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا"يہ پاكستان كے خلاف ايک سوچی سمجھی سازش ہے، تاكہ پاكستان كا انسان دوست چہرہ بيرون ملک بدنام كيا جاسكے"۔انہوں نے بتايا"ہندوؤں كی نكل مكانی كا صدر آصف علی زرداری نے سخت نوٹس ليا ہے،اور اس سلسلے ميں صدرآصف علی زرداری نے ايک صدارتی كميٹی بھی تشكيل دی ہے"۔
انکا کہنا تھا" پيپلز پارٹی كی مركزی قيادت نے بھی اس مسئلے كے فوری حل كے ليے،ا قليتی برادری كا ہنگامی آج اجلاس طلب كيا تھا، جس كی صدارت پی پی پی كی مركزی رہنما، ايم اين اے فريال ٹالپور نے كی"۔انہوں نے كہا"ہندو برادری سند ھ ميں سالوں سےآباد ہيں،اوريہ پاكستان كے پرامن شہری ہيں"۔
انہوں نے بتايا"مركزی قيادت نےيہ فيصلہ كيا ہے كہ سركا ری ملازمتوں پرمختص،اقليتی كوٹہ پرفوری عمل كيا جائے گا۔ ان كو تحفظ فراہم كرنا حكومت كی ذمہ داری ہے۔ حكومت ہندوؤں كو تحفظ فراہم كريگي"۔ وفاقی وزير کا کہنا تھا" كچھ مفاد پرست عناصر اس ايشوكواچھال كر اپنے سياسی مقاصد حاصل كرنا چاہتے ہيں،ليكن اس بار بھی ان كی يہ سازش ناكام ہوگی" ۔
اس پريس كانفرنس ميں ايم اين اے رميش لعل، ايم اين اے غلام محمد شہلانی، ايم اين اے اعجاز جكھرانی ،صوبائی وزيردايارام سيرانی، صوبائی وزير ايكسائزو ٹيكسيشن مكيش كمار چاو لہ ، ايم پی اے پيتمبر سہوانی ، ايم پی اے عائشہ كھوسو، سائرہ شہلانی، سردار محمد اوڈھو، ہندو مينارٹی ونگ جيكب آباد كے صدرسردار ستار خان بروہی اوراقليتی برادری سے تعلق ركھنے والے ديگر افراد شامل تھے۔