شرجیل میمن کے خون کا نمونہ دوبارہ حاصل پنجاب فرانزک لیبارٹری ارسال
کراس چیک کیا جائے گا کہ پرانا خون کا نمونہ شرجیل میمن کا تھا یا نہیں
شرجیل میمن کے خون کے نمونے ایک بار پھر حاصل کرلیے گئے جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد پرانے خون کے نمونے سے میچ کیا جائے گا کہ سابقہ خون کا نمونہ شرجیل میمن کا تھا یا نہیں۔
ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جنہیں کراس چیک کے لیے آغا خان اسپتال بھجوا دیا گیا ہے، شرجیل میمن کے خون کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا اور پرانے نمونوں سے کراس چیک کرایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی این اے کے نمونے دو لیبارٹریز کو بھیجے گئے ہیں، ڈی این اے کا ایک نمونہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھیجا گیا ہے جب کہ دوسرا نمونہ مقامی سطح پر ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شرجیل میمن کے خون کا ایک نمونہ پنجاب فرانزک لیبارٹری اس لیے بھیجا گیا ہے تاکہ اس کیس کی شفافیت کو جانچا جاسکے اور اس بات کا حتمی یقین کیا جاسکے کہ آغا خان اسپتال میں جس خون کے نمونے میں شراب کی مقدار نہیں پائی گئی تھی وہ نمونہ شرجیل میمن کا تھا یا نہیں۔