عاطف میاں کو ہٹانے پر بھارتی میڈیا بھی بول پڑا

بھارتی اخبار نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو اسلام پسندی میں گھرا ہوا قرار دیا۔

بھارتی اخبار نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو اسلام پسندی میں گھرا ہوا قرار دیا۔ فوٹو : فائل

ماہر معاشیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کے فیصلے پر بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان پر تنقید شروع کردی۔


بھارتی اخبار ''ٹائمز آف انڈیا '' نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو اسلام پسندی میں گھرا ہوا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت شروع سے ہی ایسے مسائل میں الجھ گئی ہے اور ماہر معاشیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کا معاملہ پہلا فیصلہ ہے۔

اخبار کے مطابق تعیناتی کے آغاز میں وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ نے اس کی حمایت کی تاہم مذہبی جماعتوں اوردیگر کے دباؤ پر حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا پڑا۔
Load Next Story