نو منتخب سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوگا تیاریاں مکمل

اجلاس میں 155 نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے،سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

اجلاس میں 155 نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے،سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات فوٹو: فائل

نومنتخب سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس بدھ (آج ) کی صبح سندھ اسمبلی بلڈنگ میں اسپیکر نثار احمد کھوڑوکی صدارت میں ہوگا ۔ اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں ۔


اجلاس میں 155 نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے ۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کا ایوان168ارکان پر مشتمل ہے ۔ 130جنرل نشستوں میں 120 کامیاب امیدواروں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ جبکہ خواتین کی28 اور اقلیتوں کی9 نشستوں کے لیے بھی نومنتخب ارکان کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 8 جنرل نشستوں پرامیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا جبکہ2نشستوں پر الیکشن امیدواروں کے انتقال کے باعث نہیں ہوا۔ مجموعی طور پر156ارکان کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے ۔




2 ارکان بیرون ملک ہونے کے باعث حلف نہیں اٹھاسکیں گے ۔ ادھر سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ سندھ اسمبلی کی وزیٹر اور میڈیا گیلری کیلیے1000 سے زائد پاسز جاری کیے جاچکے ہیں ۔ پہلے روز سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان کی حلف برداری ہوگی جس کے بعد اسپیکر وڈپٹی اسپیکرکے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔


کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجرا29 مئی کوہوگا اور30 مئی کو اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کا انتخاب اور اس روز وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی ہوگا۔علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی آج ہوگاجس میں ارکان حلف اٹھائیں گے۔

Load Next Story