لاہور میں دوران زچگی خاتون کی ہلاکت صوبائی وزیر صحت سپریم کورٹ میں پیش
چیف جسٹس کا معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم
BERLIN:
سرجی میڈ اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث دوران زچگی خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین اور دیگر حکام کو فوری طور پر طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس سے ایک شخص نے ملاقات کی اور بتایا کہ لاہور کے سرجی میڈ اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث اس کی ڈاکٹر بیٹی کا انتقال ہوگیا، اسی صدمے سے دوسری بیٹی قومے میں جا چکی ہے۔
چیف جسٹس نے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ حیرت ہے ایک تندرست لڑکی کی نارمل زچگی ہوئی اور اسپتال جانے کے بعد فوت ہو گئی۔ اس معاملے پر خود کمیٹی قائم کر کے تحقیقات کراؤں گا، چیف جسٹس نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری صحت اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے سربراہ کے علاوہ اسپتال کے مالک کو بھی فوری طلب کرلیا۔
عدالتی حکم پر صوبائی وزیر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوگئیں۔ چیف جسٹس کے روبرو پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی ہیلتھ کئیر کمیشن کے ساتھ مل کر معاملے کی انکوائری کرے گی، 7 سے 10 روز میں معاملے کی انکوائری رپورٹ پیش کردیں گے۔