وزیراعظم ہائوس میں تعینات اہم افسران کی تبدیلی کافیصلہ
ملٹری اورپریس سیکریٹری بھی تبدیل ہوں گے، نئی میڈیا ٹیم تشکیل دینے کا امکان
وزیر اعظم ہائوس میں نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسوکے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر طاہر ملک، پریس سیکریٹری شفقت جلیل سمیت اہم عہدوں پر تعینات افسران کو تبدیل کرنیکافیصلہ کیاگیاہے۔
ن لیگ کے نامزدوزیراعظم نوازشریف کیلیے نئے ملٹری سیکریٹری کے تقرر کے لیے جلدہی3رکنی پینل تشکیل دیاجائیگا۔ نوازشریف کے نئے پریس سیکریٹری کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔نوازشریف کے قریبی ذرائع نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ نامزدوزیراعظم کی میڈیا ٹیم میں اہل اورمتحرک افسران کوشامل کیاجائیگا۔
پریس سیکریٹری انفارمیشن گروپ کے کسی سینئر آفیسرکوبنایاجائیگا۔معلوم ہوا ہے کہ 5جون کووزارت عظمیٰ کاحلف اٹھانے کے بعد نوازشریف اپنی نئی میڈیاٹیم تشکیل دینگے اوراس سلسلے میں نئے ملٹری اور پریس سیکریٹری کے چنائو کے لیے وہ خود انٹرویوزکرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔