پی بی35 خضدار سے سردار اختر مینگل کامیاب قرار نوٹیفکیشن جاری

بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل16824 ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے ,سرکاری نتائج

بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل16824 ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے ,سرکاری نتائج فوٹو: ایکسپریس/فائل

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی35 خضدار تھری سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل کی کامیابی کا نوٹیفکیشں جاری کردیا ہے۔


الیکشن کمیشن آفس کے ذرائع کے مطابق حلقہ پی بی 35خضدارتھری کے سرکاری نتائج روک لیے گئے تھے، اب سرکاری نتائج کے مطابق بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل16824 ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل آزادامیدوارعطاء الرحمن مینگل نے7830 ووٹ حاصل کیے۔
Load Next Story