شاہ رخ خان کا سلمان خان سے دوستی سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اپنے شو ’’دس کا دم‘‘ کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی۔

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اپنے شو ’’دس کا دم‘‘ کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی ہے : فوٹوفائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دبنگ اداکار سلمان خان سے اپنی دوستی کی واحد وجہ بتادی۔

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اپنے شو ''دس کا دم'' کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں کامیڈین و اداکار سنیل گروور امیتابھ بچن بن کر سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ لیجنڈری اداکار کا مشہور شو ''کون بنے کا کروڑ پتی'' کی نقل کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سلومیاں نے ایک بار پھر اپنی شادی کا تذکرہ کرڈالا


سنیل گروور نے سلمان خان کی شادی سے متعلق شاہ رخ خان سے سوال پوچھا کہ اگر سلمان خان کی شادی ہورہی ہو اس میں وہ کیا کررہے ہوں گے اور اس پر انہوں نے شاہ رخ خان کو 4 آپشنز بھی دیے۔ جس میں سے آخری آپشن یہ تھا کہ کیا شارخ خان سلمان کی شادی پر روتی ہوئی لڑکیوں کو چپ کرا رہے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :شاہ رخ خان نے سلمان خان کو اداکاری کا سبق پڑھادیا

شارخ خان نے سنیل گروور کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ میرا جواب آخری آپشن ہے کیوں کہ میں نے سلمان سے دوستی کی ہی اس دن کے لئے ہے کہ ان کی جو جو گرل فرینڈز بچ جائیں گی میں انکا دیہان رکھ لوں گا۔

Load Next Story