معذوری کیس میں کے الیکٹرک کے 3 ملازمین کو جیل بھیجنے کا حکم
کے الیکٹرک کی ذیلی مبینہ کمپنی آرالیکٹرک کے ملازمین ہیں، آر الیکٹرک کنڈے لگاتی ہے،پراسیکیوٹرمحمدعلی خان
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کے الیکٹرک کی غفلت اورلاپروائی کے باعث 8سالہ بچہ کے دونوں بازوئوں سے محروم ہونے کے مقدمے میں گرفتار آر الیکٹرک کے3 ملازمین یاسر حفیظ ، نعیم اور سلیمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس نے آر الیکٹرک کے تین گرفتار ملازمین کو فاضل عدالت میں پیش کیا ،اس موقع پر پراسیکیوٹر محمد علی خان نے انکشاف کیا کہ متعلقہ تفتیش ایس آئی یوکے افسر کو منتقل کردی گئی،کے الیکٹرک کی ذیلی مبینہ بنائی گئی جعلی کمپنی آر الیکٹرک کے ملازمین ہیں،کے الیکٹرک نے کنڈے لگانے اور کنڈے کی مدد میں رقم وصول کرنے کا ٹھیکہ دیا،گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش حادثے کا ذمے دار کے الیکٹرک کے اعلیٰ افسران کو قرار دے دیا۔
پراسیکیوٹر محمد علی خان نے انکشاف کیا کہ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ کے الیکٹرک نے اللہ بخش گوٹھ میں آر الیکٹرک کوکنڈے لگانے کی ذمے داری دی ہے کے الیکٹرک کی ایما پر آر الیکٹرک کے ملازمین پورے گوٹھوں کو کنڈے کے ذریعے بجلی فراہم کرتے ہیں،اس علاقے میں3پی ایم ٹی جن میں میٹر نصب ہیں کے الیکٹرک صارفین سے بجلی کی مد میں بل وصول کرتی ہیں لیکن ہم بھی ماہانہ کے الیکٹرک کو کنڈوں کی مدد میں بل اداکرتے ہیں اور ہمیں ماہانہ تنخواہ ملتی ہے،پی ایم ٹی میں نصب میٹروں میں جتنے یونٹ ظاہر ہوتے ہیں اس سے کئی گناہ زیادہ رقم ادا کرتے ہیں۔
تینوں ملزمان کے الیکٹرک کی نامزد ٹھیکیدار کے پاس ملازم ہیں ، اصل ذمے دار ٹھیکیداروں کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا ، پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیش ایس آئی یو کو منتقل کردی گئی، تحقیقات انسپکٹر کے عہدے پر فائز انسپکٹر کررہے ہیں۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان بار بار اپنا بیان تبدیل کررہے ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان گرفتار کرنا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے تینوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، عدالت نے تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ،عدالت نے مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔