گورنر ہاؤس مری بھی عوام کے لئے کھول دیا گیا
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر فیصلہ کیا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے حکم پر گورنر ہاؤس مری کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ کے بعد اب گورنر ہاؤس مری کو بھی عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا اور اس موقع پر احکامات جاری کیے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عوام صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہاؤس مری دیکھ سکیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: گورنر ہاؤس سندھ شہریوں کے لیے کھول دیا گیا
واضح رہے کہ گورنر ہاؤس سندھ بھی شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جو عام دنوں میں صبح 6 سے 10 بجے اور اتوار کے روز شام ساڑھے چار سے ساڑھے چھ بجے تک کھلتا ہے۔ شہری گورنر ہاؤس سندھ کے گیٹ نمبر ایک سے اپنے شناختی کارڈ جمع کرا کے گورنر ہاؤس میں جاسکتے ہیں۔