پاکستان کا شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے پر شدید تشویش کا اظہار

ڈرون حملے نا صرف ملکی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف ہیں بلکہ اس سے بے گناہ افراد بھی لقمہ اجل بنتے ہیں، دفتر خارجہ

ڈرون حملوں سے دہشتگردوں متحد ہونے کا موقع ملتا ہے، دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

دفتر خارجہ نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔


دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا مسلسل موقف رہا ہے کہ ڈرون حملوں سے ملک میں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، یہ حملے نا صرف ملکی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف ہیں بلکہ اس سے بے گناہ افراد بھی لقمہ اجل بنتے ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نقصان کو دہشت گردوں کو متحد ہونے کا موقع ملتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر براک اوباما نے بھی ڈرون حملے کی پالیسی میں نظر ثانی کا عندیہ دیا تھاتاپم منگل اور بدھ کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ایک مکان پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story