ایشوریا نے بہترین اداکارہ کا امریکی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
حوصلہ افزائی کرنے پر بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں کا بہت شکریہ ادا کرتی ہوں، ایشوریہ رائے بچن
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے بہترین کارکردگی پر میرل اسٹریپ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ میرل اسٹریپ کے نام سے موسوم 'وومن ان فلم اینڈ ٹیلی ویژن ایوارڈ' کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ٹیلی ویژن، فلم اور میڈیا کے دیگر شعبہ جات میں کام کرنے والی خواتین کو بہترین صلاحیتوں پر ایوارڈ دیا جاتا ہے اور اس بار 'میرل اسٹریپ ایوارڈ فار ایکسی لینسی' بالی ووڈ کی حسینہ ایشوریہ نے اپنے نام کر لیا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BnfZvVaAIO_/"]
ایشوریہ رائے نے باصلاحیت اداکارہ کا ایوارڈ اپنی بیٹی ارادھیا بچن کے ہمراہ وصول کیا اور ان حسین یادوں کو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جہاں انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے حوصلہ افزائی کرنے پر بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bnf0ThqlcsA/"]
دوسری جانب اس ایوارڈ کی بانی و صدر پٹینا ڈی روزاریو کا کہنا ہے کہ خواتین کو ایوارڈ دیئے جانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم مردوں کی اجارہ داری کی دنیا میں خواتین کو اُن کی پہچان بنائے رکھنے کا موقع دے سکیں۔