جاپانی شہری کا مریخ پر چھپکلی کی موجودگی کا دعویٰ

ایک سائنس بلاگ پر خلائی گاڑی کیوروسٹی کی بھیجی گئی تصاویر میں سیارے پر ایک چھپکلی نما چیز کو دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکی ادارے ناسا نے خلائی گاڑی کیوروسٹی گزشتہ سال مریخ پر بھیجی تھی، فوٹو: یو ایف او سائٹننگ ڈیلی

ایک جاپانی شخص نے ناسا کی جانب سے جاری کی جانے والی سیارہ مریخ کی تصاویر میں سیارے پر چھپکلی نما چیز کی موجودگی کا دعویٰ کرکے کئی سائنسی حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔


ایک سائنسی بلاگ پر امریکی ادارے ناسا کی مریخ پر موجود خلائی گاڑی کیوروسٹی کی جانب سے مارچ میں بھیجی جانے والی تصاویر میں سیارے پر چھپکلی کی موجودگی کو دکھایا گیا ہے، بلاگ کا کہنا ہے کہ اسے یہ تصاویر جاپان کے ایک شخص نے بھیجی ہیں۔ مریخ پر چھپکلی کی موجودگی کی کسی بھی دیگر ذرائع سے تصدیق تو نہیں کی جا سکی مگر بعض سائنسی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ناسا کی جانب سے مریخ پر زندگی بسانے کا ایک تجربہ ہو سکتا ہے تاہم ایک خیال یہ بھی کیا جا رہا ہے کہ جاپانی شخص کی جانب سے تصاویر میں ایڈیٹنگ کی گئی ہو۔

واضح رہے کہ امریکی ادارے ناسا کی مریخ پر بھیجی جانے والی گاڑی کیوروسٹی نے گزشتہ سال 6 اگست سیارے پر قدم رکھا تھا۔
Load Next Story