عاطف اسلم کا ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا عطیہ

عاطف اسلم نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

عاطف اسلم نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی (فوٹو: فائل)

معروف گلوکار عاطف اسلم نے چیف جسٹس کے ڈیمز فنڈ میں 25 لاکھ روپے عطیہ کردیے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس کے حوالے کیا۔ چیف جسٹس نے ڈیمز کے لیے رقم فراہم کرنے پر عاطف اسلم کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مختلف شخصیات کی جانب سے ڈیمز فنڈ میں رقومات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز ہی آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے بھی ڈیمز فنڈ میں اپنا حصہ شامل کرتے ہوئے 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story