وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کا عام پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ کردیا

سابق وزیر خزانہ کے سفارتی پاسپورٹ کی منسوخی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی

سابق وزیر خزانہ کے سفارتی پاسپورٹ کی منسوخی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی فوٹو:فائل

وزارت داخلہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا عام پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ کردیا۔

اسحاق ڈار کے سفارتی پاسپورٹ کی منسوخی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے اسحاق ڈار اور اہلیہ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیئے ہیں کیونکہ عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنا غیر قانونی ہے۔ جبکہ وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کا نارمل پاسپورٹ بلیک لسٹ کر دیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: انٹرپول سے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار وطن واپسی کیس کی سماعت کل 11 ستمبر کو ہوگی۔ اسحاق ڈار پاکستان میں ایک سے زائد مقدمات میں مطلوب ہیں۔ ان کے خلاف پاناما لیکس کے تناظر میں نیب ریفرنس بھی دائر ہے جس میں وہ اشتہاری ہیں۔
Load Next Story