گورنر ہاؤس پنجاب بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا
گورنر ہاؤس ہر اتوار کو صبح 10 سے شام 6 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا، گورنر پنجاب چوہدری سرور
سندھ اور مری کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عوام کے درمیان رہ کر جو تسکین ملتی ہے وہ گورنر ہاؤس میں رہ کر نہیں ملتی، سرکاری عمارات قوم کا اثاثہ ہیں، اب ہر اتوار کو صبح 10 سے شام 6 بجے تک عوام کے لیے گورنر ہاؤس کھلا رہے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : گورنر ہاؤس سندھ شہریوں کے لیے کھول دیا گیا
گورنر پنجاب نے کہا کہ اب وہ وقت گزر گیا جب احتساب پٹواری اور سپاہی سے شروع ہوتا تھا، اب اس کے لیے سب سے پہلے وزیراعظم نے خود کو پیش کیا ہے، اس کے بعد ہمارے وزرائے اعلیٰ اور پھر گورنر احتساب کے لیے پیش ہوں گے، اس کے علاوہ آپ ہمارے اندر کسی قسم کی کوتاہی دیکھیں یا آپ کو کوئی شک ہو تو آپ ہمیں گلے سے پکڑ سکتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : گورنر ہاؤس مری بھی عوام کے لئے کھول دیا گیا
چوہدری سرور نے کہا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس صاحب نے ڈیم کے لیے فنڈ قائم کرکے نہایت اچھا کام کیا ہے، مجھے یقین ہے کہ اس میں ہمارے اوور سیز پاکستانی بھائی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔