شہرام ترکئی نے قائد اعظم سے منسوب غلط ٹویٹ پر معذرت کرلی
ٹویٹ میں قیام پاکستان کے وقت قائد اعظم سے چندے کا مطالبہ منسوب کیاگیا تھا۔
تحریک انصاف کے رہنما شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق غیرمصدقہ ٹویٹ پر معذرت کر لی۔
گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے وزیربلدیات شہرام ترکئی نے قائداعظم سے متعلق ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انگریزی اخبار کا تراشہ منسلک تھا ٗ ٹویٹ میں قیام پاکستان کے وقت قائد اعظم سے چندے کا مطالبہ منسوب کیاگیا تھا۔
شہرام ترکئی نے غیر مصدقہ ٹویٹ پرمعذرت کرلی اور ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ حقائق کے منافی معلومات کی بنا پرٹویٹ ہٹادیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جوغلطی سرزد ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں۔