الیکشن کمیشن مان لے انتخابات منصفانہ نہیں ہوئے فضل الرحمن
نگراں حکومت بے حس ثابت ہوئی،لوڈشیڈنگ نئی حکومت کیلیے جن ثابت ہوگی،رہنمائوں سے گفتگو،آسٹریلوی ہائی کمشنرکی ملاقات
مسلم لیگ (ن)اورجے یوآئی (ف)میں حکومت سازی سے متعلق معاملات طے پاگئے۔
حتمی فیصلہ ایک دوروز میں رائیونڈ میں نوازشریف اورمولانافضل الرحمن کے درمیان ملاقات میں کیاجائیگا۔ ترجمان جے یوآئی نے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کے تسلسل کی خاطر(ن) لیگ کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں،ذرائع کے مطابق ن لیگ اورجے یوآئی کے درمیان ایک ہفتے سے زائد تعطل کے بعد گزشتہ رات دوبارہ مذاکرات ہوئے جس میں سینیٹر پرویز رشید نے ن لیگ اور مولانا عبدالغفورحیدری نے جے یوآئی کی نمائندگی کی،ملاقات میں وفاق میں حکومت سازی اور پختونخوا میں سیاسی حکمت عملی کے معاملات زیربحث آئی۔
اس موقع پرغفورحیدری نے یقین دلایا کہ جمہوریت کے استحکام کیلیے جے یوآئی ن لیگ کا بھرپور ساتھ دیگی۔ پرویز رشید نے یقین دلایاکہ ن لیگی دور حکومت میں قرآن وسنت کے منافی کوئی قانون سازی نہیں کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق جے یوآئی نے ایک سے زائد وزارتوںاورکم ازکم دواسلامی ممالک میںسفرا کی تعیناتی کامطالبہ کیا ہے البتہ ن لیگ ایک وزارت سے آگے نہیں بڑھ رہی۔ دوسری جانب مرکزی ترجمان جے یوآئی جان اچکزئی نے بتایاکہ ن لیگ سے کسی وزارت یا سفیر تعیناتی کامطالبہ نہیں کیا۔
دریں اثناء جے یوآئی کے امیرمولانا فضل الرحمن نیپارٹی رہنمائوںمولاناغفورحیدری،ملک سکندر، مولانا امجد خان، الحاج شمس الرحمن شمسی اوردیگرسے گفتگومیں کہاکہ نگراں حکومت سابقہ حکومت کی طرح بے حس ثابت ہوئی ہے، (ن) لیگ حکومت کیلیے سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ کے جن سے نمٹناہے۔ مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، آئندہ حکومت کوبڑے اقدامات کرناہونگے ۔ ادھر ٓسٹریلیاکے ہائی کمشنرپیٹرہیورڈزنے مولانافضل الرحمن سے ملاقات کی ۔