لاہور ہائی کورٹ کا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

عدالت کا چیف ٹریفک پولیس آفیسر کو ٹریفک رولز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم

چیف ٹریفک آفیسر سے لائسنس جاری کرنے طریقہ کار طلب فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دے دیا۔


لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کی بھرمار ہے جس سے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں زخمی اور جاں بحق ہونے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے سی ٹی او لاہور عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے چیف ٹریفک پولیس آفیسر کو ٹریفک رولز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے گاڑی اور موٹر سائیکل لائسنس کا میرٹ پر اجرا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے چیف ٹریفک آفیسر سے لائسنس جاری کرنے طریقہ کار طلب کرلیا۔
Load Next Story