حکومت کلثوم نواز کے لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر دکھ کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کا نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر دکھ کا اظہار۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کلثوم نواز کے لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں، حکومت محترمہ کلثوم نواز کے لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں


وزیراعظم کی جانب سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مرحومہ کے لواحقین کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بیگم کلثوم نواز کی زندگی پر ایک نظر

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ برس گلے کا کینسر تشخیص ہوا تھا اور وہ ایک سال سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ آج صبح طبیعت خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔
Load Next Story