سینیٹ اے این پی نے اپوزیشن بینچوں کیلیے درخواست دیدی
پختونخوااورکراچی میں امن وامان کی صورتحال پربحث کیلیے تحاریک التوا جمع
اے این پی نے چیئرمین سینیٹ کو اپوزیشن بینچوں کیلیے باضابطہ طورپر درخواست دیدی ہے۔
سینیٹ میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر حاجی عدیل نے بدھ کو باضابطہ طورپرچیئرمین سینیٹ کو اپوزیشن بینچوں پر نشستیں الاٹ کرنے کیلیے درخواست دیدی۔سینیٹ میں اے این پی کے ارکان کی تعداد 12 ہے۔ سینیٹر زاہد خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا خاتمہ ہو چکااس لیے ہم نے سینیٹ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کیلیے درخواست جمع کرا دی اور ہم آئندہ سینیٹ میں اپوزیشن کاکردار اداکریں گے۔
دریں اثنا اے این پی کے سینیٹرزحاجی عدیل، شاہی سید، زاہد خان اورافراسیاب خٹک نے پختونخوا اوکراچی میںامن وامان کی مخدوش صورتحال کوایوان میں زیر بحث لانے کیلیے تحاریک التوا بھی جمع کرادی ہیں۔