میری بیٹی نے 12 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی مہیش بھٹ کا انکشاف

مہیش بھٹ فلم ’ دی ڈارک سائیٹ آف لائف؛ ممبئی سٹی‘ سے بالی ووڈ میں بطور اداکار ڈیبیو کررہے ہیں۔

مہیش بھٹ فلم ’ دی ڈارک سائیٹ آف لائف؛ ممبئی سٹی‘ سے بالی ووڈ میں بطور اداکار ڈیبیو کررہے ہیں۔

نامور فلمساز وہدایت کار مہیش بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ میری بیٹی شاہین بھٹ نے 12 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔

بالی ووڈ کو 'سڑک'، 'عاشقی'، 'زخم'، 'دشمن'، 'مرڈر' اور 'راز' سمیت متعدد کامیاب فلمیں دینے والے نامور ہدایت کار مہیش بھٹ نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی شاہین بھٹ (جو عالیہ بھٹ سے عمر میں بڑی ہیں) نے 12 سے 13 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی تھی اور 16 سال کی عمر میں ہم پر یہ بات عیاں ہوئیں کہ وہ دیرینہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔


مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی روشنیاں صرف دکھنے والوں کے لیے ہیں لیکن ان میں کام کرنے والے ہمیشہ ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں اور کام نہ ملنے کی وجہ سے متعدد فنکار اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔

واضح رہے مہیش بھٹ اکتوبر میں ریلیز ہونے والی فلم ' دی ڈارک سائیٹ آف لائف؛ ممبئی سٹی' میں بطور اداکار انٹری ماریں گے اور یہ ان کی بالی ووڈ میں اداکاری کی ڈیبیو فلم ہوگی۔
Load Next Story