پشاور محرم میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی عائد

پابندی دفعہ 144 کے تحت یکم سے 10 محرم الحرام تک لگائی گئی ہے، اعلامیہ

افغان مہاجرین کے شہر اور کینٹ میں داخلے اور اشتعال انگیز مواد کی تشہیر پر بھی پابندی عائد (فوٹو: فائل)

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔


سرکاری اعلامیے کے مطابق محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش، کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، افغان مہاجرین کے شہر اور کینٹ میں داخلے اور اشتعال انگیز مواد کی تشہیر پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماتمی جلوس کی گزر گاہوں پر رینٹ کی گاڑیوں، موٹر سائیکل کے کاروبار، بلند عمارتوں پر کھڑا ہونے اور ہوٹلوں میں اجنبی افراد کے ٹھہرنے پر بھی پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جب کہ پابندی کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔
Load Next Story