اعتزاز احسن نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

میرے بیان سے کلثوم نواز اور شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی جس پر معافی مانگلتا ہوں، رہنما پی پی پی

میرے بیان سے کلثوم نواز اور شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی جس پر معافی مانگلتا ہوں، رہنما پی پی پی۔ فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان سے کلثوم نواز اور شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی جس پر معافی مانگلتا ہوں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری اعتراز احسن نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں، وہ بہت شفیق اور مہربان خاتون تھیں، ان کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے۔


اعتزاز احسن نے کہاکہ میرے بیان سے کلثوم نواز اور شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی جس پر میں کھلے دل سے غیر مشروط طور پر معافی چاہتا ہوں۔

 
Load Next Story