اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف نے درخواست ضمانت دائر کرادی

عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی جس پر 6 جون کو بحث ہوگی .

نواب اکبر بگٹی کو 26 اگست 2006 کوایک فوجی آپریشن کے دوران غار میں ہلاک کردیا گیا تھا فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کرادی ہے۔


کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے وکلا کے توسط سے ضمانت کی درخواست جمع کرائی ہے،عدالت نے ان کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی جس پر 6جون کو بحث ہوگی .

واضح رہے کہ نواب اکبر بگٹی کو 26 اگست 2006 کے فوجی آپریشن کے دوران ایک غار میں ہلاک کردیا گیا تھا، گزشتہ پیشی پر کیس کے ایک اور ملزم اور اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سابق صدر کیس کے مرکزی ملزم اور اس وقت پاکستان میں ہیں اس لئے انہیں بھی عدالت میں طلب کیا جائے جس پر عدالت نے پرویز مشرف کو نوٹس جاری کیا تھا تاہم وہ اس وقت ججز نظر بندی کیس میں اپنے جوڈیشل ریمانڈ پر اپنے ہی فارم ہاؤس میں قید ہیں۔
Load Next Story