عیسٰی کپ کے ابتدائی مقابلوں میں قدسیہ راجہ نے مریم کوشکست دے دی

قدسیہ راجہ نے کسی تیاری کے بغیر ایونٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرتے ہوئے ایشین گیمزکی کھلاڑی مریم شاہد کو5-3 سے مات دی۔

قدسیہ راجہ نے کسی تیاری کے بغیر ایونٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرتے ہوئے ایشین گیمزکی کھلاڑی مریم شاہد کو5-3 سے مات دی۔ فوٹو: فائل

انڈونیشیا کے شہرجکارتہ میں منعقدہ ایشین گیمزکے سافٹ ٹینس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی قلعی کھل گئی۔

پاکستان ٹینس فیدریشن کی زیر نگرانی اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈی اے کریک کلب کے ٹینس کورٹس پر جاری عیسیٰ کپ اوپن قومی رینکنگ سینئراینڈ جونیئرٹینس چیمپئن شپ کے سافٹ ٹینس ایونٹس نے انٹرنیشنل مقابلوں کیلیے کھلاڑیوں کی قومی ٹیموں میں شمو لیت کومشکوک بناڈالا۔


سافٹ ٹینس کے ویمن سنگلز ایونٹ کے پہلے راونڈ میں قدسیہ راجہ نے ایشین گیمزکے سافٹ ٹینس ویمن ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مریم شاہد کوشکست سے دوچار کیا،کراچی کے کھیلوں کے حلقوں میں مقبول قدسیہ راجہ نے کسی تیاری کے بغیر ایونٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرتے ہوئے ایشین گیمزکی کھلاڑی مریم شاہد کو5-3 سے مات دی۔

دوسری جانب قدسیہ راجہ نے چیمپئن شپ کے سافٹ مسکڈ ڈبلز ایونٹ میں زبیر راجہ کی شراکت میں یمنا اور ان کے ساتھی حسین کو 5-1 سے بھی قابو کیا، اسی ایونٹ کے پہلے ہی رائونڈ میں ایشین گیمزمیں شرکت کرنے والے عباد سرور حسین اور ان کی پارٹنر مریم شاہد کو بھی ناکامی کا سامنا رہا، انھیں ایرج بتول اور علی کی جوڑی نے شکست دی۔

 
Load Next Story