ٹرافی پر قبضے کا عزمگرین شرٹس کے دبئی میں ڈیرے
آج پہلا پریکٹس سیشن،ویزا مسائل کی وجہ سے امام الحق کی روانگی میں تاخیر
ایشیا کپ ٹرافی پر قبضہ جمانے کا عزم لیے گرین شرٹس نے دبئی میں ڈیرے ڈال دیے۔
ایشیا کپ کیلیے منتخب اسکواڈ پیر اور منگل کی درمیانی شب لاہور سے روانہ ہونے کے بعد صبح دبئی پہنچ گیا، علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (کپتان )، فخرزمان، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، حسن علی، شاداب خان، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان، عثمان خان شنواری، محمد نواز، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی شامل تھے۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت معاون اسٹاف بھی ساتھ روانہ ہوا، ویزا مسائل کی وجہ سے امام الحق نہیں جا سکے، تاہم شام کو پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کی سفری دستاویزات مکمل ہوگئیں، اوپنر کی یواے ای روانگی منگل اور بدھ کی درمیانی شب شیڈول تھی۔
گزشتہ روز آرام کرنے والے کھلاڑی بدھ کو دبئی میں قائم آئی سی سی اکیڈمی میں شام 6سے رات 9بجے تک ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے، اگلے 2روز بھی پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشنز آئی سی سی اکیڈمی میں ہی شیڈول ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ15 سے 28 ستمبر تک دبئی اور ابوظبی میں ہوگا، ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم ہانگ کانگ ایکشن میں ہوں گی، گرین شرٹس کی پہلی آزمائش 16ستمبر کو ہانگ کانگ کیخلاف ہوگی، روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 19تاریخ کو شیڈول ہے۔