ایم کیوایم کا کارکنوں کے قتل کے خلاف عالمی سطح پراحتجاج کا اعلان

کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل ، تشدد اور اغواکے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے،رابطہ کمیٹی

لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے عدالت سے رجوع بھی کیا جائے گا، رابطہ کمیٹی ۔فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنوں کے قتل کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔


متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے متفقہ طورپر فیصلہ کیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کارکنوں کا ماورائےعدالت قتل ، تشدد اور اغوا کے خلاف احتجاج کے ساتھ لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی گزشتہ کئی دنوں سے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا دعویٰ کررہی ہے کہ اس کے کارکنوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے سادہ لباس میں ملبوس ہوکراٹھاکر لے جاتے ہیں جس کے بعد انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیا جاتا ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے خلاف کوئی مقدمات ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے ناکہ ان کا ماورائے عدالت قتل کیا جائے۔
Load Next Story