طالبان نے ولی الرحمان کی ہلاکت کے بعد نئے نائب سربراہ کا انتخاب کرلیا
خان سعید نے2011میں کراچی میں نیوی بیس پرحملہ کرنے کی منصوبہ بندی اور2012 میں بنوں جیل سے 400دہشتگردوں کو فرارکرایا تھا
لاہور:
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ولی الرحمان کی ہلاکت کے بعد نئے نائب سربراہ کا انتخاب کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے طالبان کے سینئر ارکان کا کہنا تھا کہ بدھ کو ولی الرحمان کی تدفین کے بعد طالبان کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے نائب کمانڈر کا انتخاب کرلیا گیا، طالبان ارکان کا کہنا تھا کہ نئے نائب کمانڈر 38 سالہ خان سعید ولی الرحمان کے نائب بھی رہ چکے ہیں، خان سعید نے 2011 میں کراچی میں نیوی بیس پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی جس میں 18 افراد ہلاک ہوئے تھے اور وہ 2012 میں بنوں جیل پر حملہ کرکے 400 دہشت گردوں کو فرار کرانے میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ڈرون حملوں کی تفصیلات عام نہ کرنے کی پالیسی کے تحت ولی الرحمان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی جب کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے کا کہنا ہے کہ ولی الرحمان افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز پر کئے گئے متعدد حملوں میں ملوث تھا۔