شاہ رخ خان کو کندھے کے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا
شاہ رخ نے مداحوں کےمحبت بھرے پیغامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ وہ 6 ہفتے میں تندرست ہوکرکام کا دوبارہ آغاز کردیں گے
سپر اسٹار شاہ رخ خان کو کندھے کے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
شاہ رخ خان نے اسپتال سے گھر پہنچنے کے بعد تمام مداحوں کی دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات پران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ 6 ماہ میں بالکل تندرست ہو کر پھر سے کام کا آغاز کریں گے،شاہ رخ نے کہا کہ ان کی طبیعت اب ٹھیک ہے اور وہ اپنے مداحوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کی اتنی فکر کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔
واضح رہے کہ فلم ''راون'' کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کے سیدھے کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کرانے کا مشورہ دیا تھا لیکن فلم ''چنا ئےایکسپریس'' کی شوٹنگ میں مصروف رہنے کی وجہ سے شاہ رخ خان نے آپریشن نہیں کرایا، فلم چنا ئے ایکسپریس کی شوٹنگ 25 مئی کو مکمل ہوئی جس کے بعد ہی شاہ رخ نے آپریشن کرایا، شاہ رخ کے صاحبزادے آریان لندن سے خاص طورپر اپنے والد کے آپریشن کے سلسلے میں ممبئی آئے تھے۔