ساف فٹبال ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کو بھارت نے ہرادیا
فاتح ٹیم اب ہفتے کو ٹرافی کے لئے مالدیپ سے ٹکرائے گی
ساف فٹبال ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کو بھارت نے 1-3 سے ہرادیا۔
بنگلا دیش میں جاری ساف فٹبال کپ میں پاکستان کا سفر سیمی فائنل میں تمام ہوگیا، گرین شرٹس کو بھارت نے 1-3 سے ہرادیا، فاتح ٹیم اب ہفتے کو ٹرافی کے لئے مالدیپ سے ٹکرائے گی، جس نے دوسرے سیمی فائنل میں نیپال کو 0-2 سے قابو کرلیا۔
بھارت اور پاکستان کے میچ میں پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہیں بناسکی، میچ کے تمام چاروں گول دوسرے ہاف میں بنے، بھارت کے منویر سنگھ نے 2 گول بنائے، پاسی نے تیسرا گول بنایا، پاکستان کا خسارہ حسن بشیر نے کم کیا۔
اس سے قبل ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں قومی ٹیم بھوٹان کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچی تھی، پاکستان نے ساف فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں 13 سال قبل 2005 میں جگہ بنائی تھی۔