پی آئی اے نے برسوں سے رائج امریکن سسٹم سیبر کو خیر باد کہہ دیا

آن لائن بکنگ، ٹکٹنگ، بورڈنگ، ریزوریشن کیلیے ترک کمپنی ’’ہٹ اٹ‘‘ کا نظام لاگو کردیا گیا

اربوںکی بچت ہوگی، نئے جدید ترین سسٹم کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے انتظامیہ نے برسوں سے رائج امریکن ایئرٹکٹنگ، بورڈنگ اور ریزرویشن سسٹم سیبر کو خیر باد کہہ دیا۔

معاہدے کے تحت نئی ذمے داریاں ترک کمپنی ہٹ اٹ کو سونپ دی گئیں، قومی ایئر لائن نے آن لائن بکنگ، ٹکٹنگ، بورڈنگ اور ریزوریشن کیلیے 2 دہائی پرانے سسٹم سیبر کی جگہ ترک کمپنی ہٹ اٹ کا نظام لاگو کر دیا۔


ذرائع کے مطابق نیا سسٹم نافذ ہونے کے بعد پی آئی اے کو اربوں روپے کی بچت ہوگی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے ٹکٹوں کی ریزرویشن، فلائٹ آپریشن، اکاؤنٹنگ، کریو منیجمنٹ اور پروازوں کی آمد و رفت و چیک ان سروس کیلیے نئے جدید ترین سسٹم کا استعمال شروع کر دیا، جدید سسٹم پی آئی اے ایوی ایشن انڈسٹری کی صف اول کی ترکش آئی ٹی کمپنی ہٹ اٹ کمپیوٹر سروسز سے حاصل کیا ہے۔

ہٹ اٹ کا نیا کمپیوٹر سسٹم کرین مکمل طورپر فعال کر دیا گیا، نئے سسٹم پر کم وقت میں منتقلی پی آئی اے ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، پی آئی اے کارکنان اور ایئر لائن سے منسلک ٹریول ایجنسیز کے کارکنان کو نئے سسٹم کی ٹریننگ پہلے ہی دی جا چکی ہے۔

پی آئی اے نے نئے سسٹم پر منتقلی کے عمل کے دوران مسافروں کو کسی بھی قسم کی ممکنہ پیش آنے والی زحمت پر ان سے تعاون اور تحمل کی درخواست کی ہے۔
Load Next Story