سامارو ڈاکوؤں نے دن دہاڑے صحافی کا گھر لوٹ لیا

3مسلح افراد اہل خانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات و نقدی لے اڑے، شہر کی ناکابندی

صحافی محمد حسن کے گھر صبح 3 ڈاکو داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے لوٹ کر لے گئے۔ فوٹو: فائل

MANILA:
صحافی کے گھر دن دہاڑے ڈکیتی، 3 ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق سامارو شہر کے وارڈ نمبر250 واپڈا آفس روڈ پر واقع صحافی محمد حسن کے گھر صبح 3 ڈاکو داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے لوٹ کر لے گئے۔




اطلاع پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سماجی شخصیات نو منتخب ایم پی اے سید سردار علی شاہ، پی پی رہنما سید ذوالفقار علی شاہ، پریس کلب کے صدر جاوید شاہ و دیگر نے ملزمان کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران 3 ملزمان کامران، اسحاق اور محمود کو گرفتار کرلیا۔
Load Next Story