سیونگ سرٹیفکیٹ پر کمیشن کا معاملہ حل نہ ہوسکا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی ہدایت پرپاکستان پوسٹ نے وزارت خزانہ سے رجو ع کر لیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی ہدایت پرپاکستان پوسٹ نے وزارت خزانہ سے رجو ع کر لیا۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کی مداخلت کے باوجود وزارت پوسٹل سروسز اور وزارت خزانہ کے درمیان سیونگ سرٹیفکیٹس پر کمیشن اور سرٹیفکیٹس کے اجرا کے حوالے سے جا ری تنا زعہ حل نہیں ہو سکا۔


پاکستان پوسٹ کی جانب سے وزارت خزانہ کو ایک لیٹر لکھا گیا ہے جس میں پاکستان پوسٹ اور وزارت خزانہ کے مابین سیونگ سرٹیفکیٹ کے کمیشن کا از سر نو جا ئزہ لیتے ہوئے پاکستان پوسٹ کے لیے نیشنل سیونگز کے سرٹیفکیٹس کے اجرا اور کمیشن بڑھانے کے لیے باہمی اتفاق سے معاملات طے کرنے کا کہا گیا ہے میں اس آپریشنز کا وسیع نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے۔
Load Next Story