دیامر بھاشا ڈیم بننے سے تربیلا کی زندگی مزید 35 سال بڑھ جائے گی

غازی بروتھا، جناح ہائیڈرو پاور اور چشمہ کے بجلی منصوبوں کی استعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر 14ارب ڈالر لاگت، 4500 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی، واپڈا ذرائع۔ فوٹو: فائل

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلاڈیم کی زندگی مزید 35 سال بڑھ جائے گی۔

واپڈا ذرائع کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر 12 سے 14 ارب ڈالر لاگت کا اندازہ ہے اور یہ چلاس سے 40 کلومیٹر نیچے دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا، ڈیم کی اونچائی 272 میٹر ہو گی،81لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیاجاسکے گا۔


دیامر بھاشا ڈیم سے مجموعی طورپر 4500 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ منصوبے کو تکمیل سے تربیلا، غازی بروتھا، جناح ہائیڈروپاور پراجیکٹ اور چشمہ کے بجلی کے منصوبوں کی پیداوار تقریباً سالانہ 2 ارب 50 کروڑ یونٹس بڑھ جائے گی جبکہ داسو، پتن اور تھاکوٹ پاور پراجیکٹس جیسے مستقبل کے منصوبوں سے بھی مزید ساڑھے7ارب یونٹس کااضافہ ہوگا۔

منصوبے کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی مسابقتی بولی کے ذریعے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے5جوائنٹ وینچرز میں پری کوالیفکیشن بڈز مسابقتی بولی کے ذریعے جمع کرائیں گے جن کا بولی کی دستاویزات، پیپرا رولز اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے قواعد کے مطابق جائزہ لے کر مزید پیشرفت کی جائے گی۔
Load Next Story