ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

مولود چاوش اولو وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں ترک صدر رجب طیب اردوان کا پیغام دیں گے۔

مولود چاوش اولو وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں ترک صدر رجب طیب اردوان کا پیغام دیں گے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان وزارت خارجہ امور کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو وفد کے ہمراہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر 2 روزہ دورہ کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان کے مطابق ترک وزیر خارجہ اپنے 2 روزہ دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں انہیں ترک صدر رجب طیب اردوان کا پیغام بھی دیں گے۔


پاک ترک وزرائے خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعاون پر بات ہوگی۔


واضح رہے کہ پاکستان میں نئی حکومت قائم ہونے کے بعد مولود چاوش اولو پہلے ترک حکومت کے نمائندہ ہیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔

 
Load Next Story