حیدرآباد حق پرست وزرا اورذمے داران کا شہر کا دورہ

صفائی کی ابتر صورتحال پر اظہار برہمی ، نکاسی آب کے فوری انتظامات...

صفائی کی ابتر صورتحال پر اظہار برہمی ، نکاسی آب کے فوری انتظامات کی ہدایت

حق پرست صوبائی وزرا رضا ہارون،سید شاکرعلی،زبیر احمد خان، اراکین اسمبلی صلاح الدین، سید طیب حسین، اکرم عادل اور سید وسیم حسین اور دیگر ذمے داران نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں، فقیر کا پڑ، کلاتھ مارکیٹ،گرونگر، کوہ نور چوک، گاڑی کھاتہ، لطیف آباد یونٹ نمبر7، 8 کا دورہ کیا اور صفائی کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات کو بہتر بنائے اور نکاسی آب کیے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔


عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وڈیروں اور جاگیر داروں کی نہیں بلکہ98فیصد غریب و متوسط طبقے کی جماعت ہے اور قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات و ہدایات پر عمل کرتے ہوئے متحدہ حیدرآباد کے تمام ذمے داران و کارکنان عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں۔ شہر اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
Load Next Story