عالیہ بھٹ کا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار

ایشوریا رائے بچن نے بھی سنجے لیلا بھنسالی کیساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

عالیہ کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کا حصہ بن چکی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سنجے لیلا کو انکار کرنا پڑا۔

عالیہ بھٹ نے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ میں فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' سے انٹری مارنے والی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے بہت ہی کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی جب کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی کامیاب ترین فلم 'راضی' کے بعد سے انڈسٹری کے نامور ہدایت کار اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن آج کل وہ صرف کرن جوہر کی ہدایت پر ہی عمل کرتی نظرآرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی عالیہ بھٹ کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن عالیہ پہلے ہی کرن جوہر کی فلم 'تخت' کا حصہ بن چکی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سنجے لیلا کو انکار کرنا پڑا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ایشوریا کا سنجے لیلا بھنسالی کیساتھ کام کرنے سے انکار

اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا جیسے نامور ہدایت کار کے ساتھ کون کام نہیں کرنا چاہے گا لیکن عالیہ کی پہلی ترجیح کرن جوہر ہیں جو نہ صرف ان کی رہنمائی کرنے والے ہیں بلکہ وہ انہیں والد کا درجہ دیتی ہیں جب کہ عالیہ کو انڈسٹری میں متعارف کروانے کا سہرا بھی کرن جوہر کے سر ہی جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشوریا رائے بچن بھی سنجے لیلا بھنسالی کو انکارکرچکی ہیں اور اس کی وجہ ان کی اگلی فلم 'گلاب جامن' ہے جس میں وہ اپنے شوہر ابھیشک بچن کے ساتھ 8 سال بعد جلوہ گر ہورہی ہیں۔
Load Next Story