وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس آرمی چیف کی بھی شرکت
اجلاس میں وزیرخارجہ کے دورہ افغانستان اور اس حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں خطے کی سلامتی کی صورت حال اور دوست ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو افغانستان اور سعودی عرب سے تعلقات، افغان مصالحتی عمل سمیت پاک افغان سرحدی امور پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیرخارجہ کے دورہ افغانستان اور اس حوالے سے حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی جب کہ افغان حکومت کی جانب سے عدم تعاون کا معاملہ بھی زیر غورآیا۔